• news

پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی‘ ازبکستان ٹیم 16 اپریل کو دورہ کریگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کے لیے ازبکستان ہاکی ٹیم 16 اپریل کو لاہور کا دورہ کرے گی۔سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے ویڈیو پیغام اور میڈیا سے گفتگو میںکہاکہ چودہ روزہ دورے میں مہمان ٹیم قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ کے ساتھ چھ میچز کھیلے گی۔ تیرہ اپریل سے گوجرہ میں ڈویلپمنٹ ٹیموں کی لیگ شروع ہورہی ہے۔ فنڈز کی کمی اپنی جگہ کھیل کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے وینیو ایک سے دو روز میں فائنل ہوجائیگا۔ ہماری مکمل کوشش ہے کہ پولینڈ کی ٹیم بھی سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے۔ اسکے علاوہ نئے ٹیلنٹ کو گراس روٹ سے اوپر لانے کیلئے رمضان کے بعد ٹاپ کوالٹی فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جو کہ مکمل طور پر یوتھ سے نئے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے کیا جائیگا تاکہ یہ کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر مستقبل میں پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔ چند اولمپیئنز میں اکثریت انہی کی ہے جو موجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مختلف عہدوں پر رہے ہیں۔ انہیں چائیے کہ اگر واقعی انہیں پاکستان ہاکی سے محبت ہے تو بہتری کیلئے واضع پلان سامنے رکھیں۔ انشاء اللہ نہ صرف سنیں گے بلکہ اس پر انکی مشاورت سے عمل بھی کریں گے۔ لمحوں میں پاکستان ورلڈ چیمیئن نہیں بن سکتا اسکے لئے نچلی سطح سے کام کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے کلینڈر میں شامل ہے اور ہم اس پر عمل بھی کررہے ہیں، حتیٰ کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن