• news

فواد چودھری کو ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گی: حنا ربانی: وکیلوں پر پیسہ لگانے کی بجائے بجلی کا بل ادا کریں: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے فواد چودھری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فواد چودھری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔ الزامات کے ذریعے کردار کشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے۔ فواد چودھری نے حنا ربانی کھر پر بجلی چوری کا الزام لگایا تھا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے حنا ربانی کھر کو ہتک عزت کے اعلان پر سوشل میڈیا پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ حنا صاحبہ اپنے بجلی کے بلوں کی منسلک تفصیلات ملاحظہ کریں وکیلوں پر پیسہ ضائع کرنے کی بجائے اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کریں۔

ای پیپر-دی نیشن