• news

پرویز الٰہی سے نیپالی سفیر کی ملاقات، تجارت، عوامی رابطے بڑھانے پر غور

لاہور (نیوز رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات و تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگوہوئی۔اِ س دوران تجارت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن