سپاٹ فکسنگ: ہائیکورٹ کا سابق کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور ہائیکورٹ نے سابق کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں نام شامل کرکے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔