حمزہ شہباز کے گھر چھاپے کے حوالے سے عدالت سے منسوب غلط خبر چلوائی گئی، جج نجم الحسن کا اظہار برہمی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری نے عدالت سے منسوب غلط خبر چلانے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ جج نجم الحسن نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری اور گھر پر چھاپے کے حوالے سے عدالت سے منسوب غلط خبر چلوائی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نیب کی جانب سے تحریری طور پر یہ خبر میڈیا کو جاری کی گئی تھی۔ عدالتی حکم کی غلط تشریح اور جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔