• news

24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں962 ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق ، 1058زخمی

لاہور(نمائندہ خصوصی) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں962روڈ ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 1058زخمی ہوئے ،جس میں 649افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔409معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ اعداد و شمار کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 401ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور19مسافر493اور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن