• news

گذشتہ سال اغواء کے الزام میں 3299 مقدمات درج کر ائے گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ کچھ عرصے سے خواتین کو بھگا کر لے جا نے ، عورتوں ،بچوں اورمردوں کے اغواء کے جھوٹے مقدمات درج کر انے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔مستند اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال اغواء کے الزام میں مجمو عی طور پر 3299 مقدمات درج کر وائے گئے جن میں63 فیصدیعنی 2082 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج کر دیئے۔ خواتین کو بھگا کر لے جانے کے الزام میں مجمو عی طور پر 2107 مقدمات درج کر وا ئے گئے جن میں سے 68 فیصدیعنی 1429 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج ہوگئے۔اسی طرح مردوں اور خواتین کے اغواء کے مجموعی طور پر 840 مقدمات درج کر وائے گئے جن میں سے 51 فیصد یعنی 426 مقدمات جھوٹ پر مبنی ثابت ہونے پر خارج ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بچو ں کے اغواء کے الزام میں گذشتہ سال مجمو عی طور پر 352 مقدمات کر وائے گئے۔بچوں کے اغواء کے 65 فیصد مقدمات جن کی تعداد 227 ہے جھوٹے ثابت ہونے پر خارج ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اغو اء کے جھوٹے الزام میں درج زیادہ تر مقدمات میں خواتین ،مرد اور بچے اپنی مرضی سے گھروں سے نکلے اورکچھ عرصہ بعد از خود گھر واپس آگئے یا قریبی رشتہ داروں کی پناہ میں پائے گئے۔ بعض معاملات میں مخصوص عزائم و مفادات کے حصول اور مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے بھی اغواء کے جھو ٹے مقدمات درج کر وائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن