• news

مختلف مقامات سے 2 نامعلوم کی نعشیں بر آمد

لاہور (نمائندہ خصوصی )صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے 2 نا معلوم افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان پراسرار طور پر مردہ میں حالت میں پایا گیا راہ گیر کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر تلاشی لی لیکن کوئی قابل شناخت کے برآمد نہ ہوسکی ،دوسرا واقعہ میں لاری اڈا بس سٹینڈ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہ گیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی لیکن شناخت نہ ہوئی پولیس نے دونوں ملنے والی لاشوںکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا ۔

ای پیپر-دی نیشن