نارووال پسنجر ٹرین کو ’’ رعیہ خاص ‘‘ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور ۔نارووال۔لاہور کے درمیان چلنے والی نارووال پسنجر ٹرین (211-Up/212-Dn)کو ’’ رعیہ خاص ‘‘ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت دے دی ۔ عوام کو یہ سہولت 3ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہو گا۔