مختصرعدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2014ء پر عملدرآمد کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ندیم سرور ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم کو فریق بنایا گیا ہے۔