• news

مختلف مقامات سے اشتہاری ملزم ، منشیات فروش اور ڈکیت گینگز گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر تے ہوئے اشتہاری ملزمان ، منشیات فروش اور ڈکیت گینگز کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سرکل پولیس نے پولیس کو مطلوب خاتون سمیت 5 اشتہاری گرفتار کر لیے ،پولیس کے مطابق سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین سال سے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب فدا حسین، غلام عباس اور کوثر بی بی کو جبکہ دو سال سے بوکس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری رستم اور عدنان کو گرفتار کر لیا، ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طاہر عرف بھٹو اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم چوری کے مقدمے میں عرصہ نو سال سے پولیس کو مطلوب تھا،تھانہ غازی آباد پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،ملزمان میں زین, یاسر اور امجد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائکلیں, 2 پسٹلز اور گولیاں بر آ مد کر لی ،رائیونڈ چوکی بائی پاس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے نجی تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم پرویز کو رائیونڈ کے علاقہ میں تعلیمی ادارہ کے گرد منشیات فروش کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا ،ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کر نے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن