• news

آئی سی سی ورلڈ کپ ‘وارم اپ میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت 15سے 20پاونڈ مقرر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کی ٹکٹوں کے ریٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ میگا ایونٹ میں شریک ٹیمیں 24 سے 28 مئی تک وارم اپ میچز میں حصہ لینگی۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کے مین راونڈ سے پہلے دو وارم اپ میچز افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 24 مئی کو افغانستان کے خلاف ہوگا جس کے لیے ایڈوانس میں ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے اس کی قیمت 15 پاونڈ رکھی گئی ہے جبکہ موقع پر ٹکٹ کا ریٹ 20 پاونڈ ہوگا۔ اس میچ کے لیے انڈر 16 بچوں کے لیے ٹکٹ کا ریٹ ایک پاونڈ رکھا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا وار اپ میچ 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ کے لیے بھی ٹکٹ کا ایڈوانس ریٹ 15 پاونڈ جبکہ موقع پر ٹکٹ 25 پاونڈ کا ہوگا۔ اس میچ کے لیے بھی انڈر 16 بچوں کے لیے ٹکٹ کا ریٹ ایک پاونڈ ہوگا۔ آئی سی سی کی جانب سے دیگر ٹیموں کے وارم اپ میچز کے ٹکٹ کے ریٹ بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ، انڈیا اور نیوزی لینڈ جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچز کے لیے تین کیٹگریز میں ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن