• news

پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی عدم دستیابی ہے:ریحان بٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی عدم دستیابی ہے ۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم پرولیگ میں شرکت نہیں کرسکی تھی اور اگر بروقت فنڈز نہ ملے تو قومی ٹیم ایشیا ہاکی کپ اور اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ جیسے اہم ایونٹس سے بھی باہر ہوجائے گی ۔اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا مطلب ہوگا کہ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک 2020ہاکی مقابلوں سے بھی باہر ہوجائے گی ۔ سیمینارز کرکے فیڈریشن پر تنقید کرنے والے ہاکی کو مزید نقصان پہنچارہے ہیںاگر ان لوگوں کے پاس ہاکی بحالی کا کوئی منصوبہ ہے تو یہ وہ منصوبہ سامنے لائیں اس پر بیٹھ کر بات چیت کی جاسکتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن