• news

ہائیکورٹ : گلوکارہ میشا شفیع‘ علی ظفر کیس کافیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر ان کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ 15 دنوں کے بجائے میں تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دے دیا. ہائیکورٹ نے اس مقصد کیلئے سیشن کورٹ کو ہدایات جاری کر دی ہیں. لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ میشا شفیع نے سیشن جج کے 15 روز میں فیصلے کرنے کے اقدام کر چیلنج کیا۔گلوکارہ کے وکیل نے بتایا کہ گلوکار علی ظفر نے درخواست گزار کیخلاف لاہور کی مقامی عدالت میں دعوی دائر کیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اداکارہ کیخلاف دعویٰ پر 15 دنوں میں کارروائی مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔میشا شفیع کے وکیل نے یہ نشاندہی بھی کی کہ گواہوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے کہ 15 دنوں میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوسکیں۔ وکیل نے اعتراض کیا کہ 15 دنوں میں دعوی پر کاروائی کو مکمل کرنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔وکیل نے استدعا کی کہ انصاف کے تقاضے کے پیش نظر دعویٰ پر کارروائی مکمل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ 15 دنوں میں فیصلہ سنانے کی معیاد میں توسیع کی جائے.. لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفع کی درخواست منظور کرلی اور پندرہ دنوں کی بجائے تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن