ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلوی ٹیم کی کٹ کی رونمائی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کیلئے آسٹریلیا نے کٹ کی رونائی کردی۔ ماضی میں جیتے گئے ورلڈ کپ سے متاثر اس لباس سے آسٹریلیا کے مداحوں میں ماضی جیسے جذبات دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔لباس میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیے گیا ہے جس کا کالر کھلا رکھا گیا ہے۔ کٹ کے ماڈل کے طور پر گلین میکس ویل کو پیش کیا گیا۔