• news

انٹر سٹی فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریاں جاری

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انٹر سٹی فٹبال چیمپئن شب کے حوالے سے تیاریوں کاآغازکردیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان فٹبال فیڈریشن محمدصدیق شیخ نے لوکل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی. لوکل آرگنائزنگ کمیٹی اپنے اپنے علاقوں میں کھلاڑیوں کے انتخاب سمیت دیگر معملات کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن انٹرسٹی فٹبال چیمپیئن 15اپریل سے ملک بھر میں شروع ہوگی، چیمپیئن شپ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 13مقامات پر تین مئی تک کھیلی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن