• news

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:بلوچستان نے فیڈرل ایریا کو 23رنز سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلوچستان نے فیڈرل بی ایریا کو23رنز سے شکست دیدی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اوورز میں289رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ بلوچستان کی جانب سے عمر اکمل 77‘ علی عمران 77جبکہ اسد شفیق72رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فیڈرل بی ایریا کی جانب سے صدف حسین 4جبکہ خرم شہزاد نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں فیڈرل بی ایریا کی پوری ٹیم 47ویںاوور میں266رنز بناسکی۔محمد رضوان76‘ احمد شہزاد44‘سعود شکیل 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فاتح ٹیم کے عماد بٹ3‘تاج ولی اور عمر خان نے دو دوشکار کئے۔

ای پیپر-دی نیشن