فراز سپورٹس سیالکوٹ نے عامر کیبلز کو تین وکٹوں سے ہرادیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ویٹرنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر سکس مرحلے میں فراز سپورٹس سیالکوٹ نے میزبان عامر کیبلز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس میچ میں عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔ اشرف علی 49، افضل شاہ 45 اور ظہور الہی 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں فراز سپورٹس سیالکوٹ نے 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی، ملک شہزاد 81 اور آصف ہمایوں 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میچ کے آخر میں ملک شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔