ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان 30اپریل تک لازمی ہے: آئی سی سی
دبئی( آن لائن )کرکٹ ورلڈکپ تیس مئی سے چودہ جولائی تک انگلینڈ اورویلز میں منعقد ہوگا جس کیلئے سکواڈ کا اعلان تیس اپریل تک کرناضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ میں اب صرف ڈیڑھ مہینہ باقی رہ گیا ہے۔ میگاایونٹ تیس مئی سے چودہ جولائی تک انگلینڈ اورویلزمیں ہوگا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈکے اعلان کی آخری تاریخ تیس اپریل مقرر کی ہے جس میں بائیس مئی تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ اب تک صرف نیوزی لینڈ نے پندرہ رکنی سکواڈ کااعلان کیاہے۔ دیگرممالک حتمی ٹیم تشکیل دینے میں کوشاں ہیں۔ پاکستان نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے تئیس کھلاڑیوں کااعلان کیاہے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے باصلاحیت پلیئربھی نشست سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں غیرمعمولی کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کوٹیم میں جگہ دلاسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے لیے اٹھارہ رکنی ٹیم کااعلان کرسکتا ہے جس میں سے تین پلیئرز انگلینڈ سیریز کے بعد واپس آجائیں گے۔دوبارکے چیمپئن بھارت کی ٹیم کااعلان پندرہ اپریل کوکیاجائے گا۔