ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے دو پاکستانی کھلاڑی آج برازیل روانہ ہونگے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آرنلڈ کلاسک میس ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے دو پاکستانی میس ریسلرز لاہور سے براستہ دبئی برازیل روانہ ہوگئے،ٹیم کے تیسرے رکن رحمان رضا آ ج برازیل روانہ ہوں گے ۔برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں12 سے 14 اپریل تک ہونے والی آرنلڈ کلاسک میس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم حصہ لے گی، سلمان عقیل بٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے، ٹیم کے کپتان سلمان عقیل بٹ اور عاصم قیوم براستہ دبئی برازیل چلے گئے جبکہ ٹیم کے تیسرے رکن رحمان رضا آج برازیل روانہ ہوں گے،چیمپئن شپ میں کپتان سلمان عقیل بٹ 80 کلوگرام، عاصم قیوم 90 جبکہ رحمان رضا 105 کلوگرام کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔