• news

الحمراء کے زیراہتمام15ویںسالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا انعقاد

لاہور (کلچر ل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام15ویںسالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا انعقاد ہوا۔ نمائش کا افتتاح نامور مصور میاں اعجاز الحسن اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کو نسل اطہرعلی خان کے ہمراہ کیا ۔ نمائش میں جامشور، بھکر، حیدر آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،اسلام آباد،قصور، گجرات،صوابی، بہاول پور،پشارو،فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا،چنیوٹ اور ملک کے دوسرے حصوں سے326نوجوان مصوروں نے حصہ لیا جن کے500 فن پارے آویزاں کئے گئے تھے۔ نما یاںپوزیشن حاصل کرنے والوں میں اریبہ حمید،حیاء زہرہ،مریم فاروق، ثناء وقار، ثناء خلیل، ثانی بخاری،سدرا لیاقت، تحریم سرفراز،یسین خان اور زوہاظفر ملک شا مل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن