صدر عارف علوی سے پرویز الٰہی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) صدر ممکلت عارف علوی اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یہاں ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات علامہ اقبال ائر پورٹ کے لائونج میں ہوئی۔ صدر مملکت کا لاہور آمد پر چودھری پرویز الٰہی نے استقبال کیا۔ چودھری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور پیٹرن انچیف آباد گوہر اعجاز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب میں ہاؤسنگ کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور مختلف سکیموں پر غور کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے چودھری پرویز الٰہی کو بتایا کہ پنجاب حکومت نجی شعبہ کے تعاون سے بے گھر افراد کو گھر فراہم کرے گی۔