• news

کمزوروں کی بحالی پر کام نہ کرنے والا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا: صدر علوی

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جو معاشرہ اپنے کمزوروں کی بحالی پر کام نہ کرے ترقی نہیں کرسکتا ، انسانیت کی تکمیل کیلئے علم اہم ترین شعبہ ہے،، ملک کیلئے وہ ایلیٹ اچھی نہیں ہوتی جو صرف اپنے لیے سوچے۔ اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی نے علم کے میدان میں نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں، طلبا اساتذہ اوروالدین مبارکباد کے مستحق ہیں، انسانیت کی تکمیل کیلئے علم اہم ترین شعبہ ہے، آج کے دور میں علم کیلئے راستے کھلے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جو معاشرہ اپنے کمزوروں کی بحالی پر کام نہ کرے ترقی نہیں کرسکتا، ملک کیلئے وہ ایلیٹ اچھی نہیں ہوتی جو صرف اپنے لیے سوچے، جب تک سب ملک کی فکر نہیں کریں گے ترقی نہیں ہوگی اور ہمدردی کے جذبات معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن