• news

نوازشریف کا ایک گھنٹے سے زائد میڈیکل چیک اپ، نیورو سرجنز نے ٹیسٹ لئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل گئے جہاں نیوروسرجری کے ماہر پروفیسر کی نگرانی میں نوازشریف کا چیک اپ کیا گیا۔ ایک گھنٹہ 4 منٹ تک جاری رہنے والے معائنے کے بعد سابق وزیراعظم واپس روانہ ہو گئے۔ ان کے ذاتی معالج سمیت طبی ماہرین نے ان کا معائنہ کیا۔ سابق وزیراعظم کے دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کیلئے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے بھی مختلف ٹیسٹ کئے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں، وہ ہسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہتے ہیں۔ ان کے دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کیلئے مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا جبکہ دل میں انٹروینشن کی بھی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن