مانسہرہ: کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار خودکش جیکٹس اسلحہ، حساس مقامات کے نقشے برآمد
ما نسہرہ ( آن لا ئن ) ما نسہر ہ میں حساس اداروں اور پو لیس نے مشترکہ کا رروائی کر کے کا لعدم تنظیم تحریک طالبان پا کستان کے 2دہشتگردوںکو کر فتار کر لیا ،دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس ، اسلحہ،بارود اور حساس مقامات کے نقشہ جات برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار دہشتگرد ایس ایس پی چوہدری اسلم اورکر اچی میں متعد د حملو ں میں ملو ث تھے ۔ تفصیلا ت کے مطابق مانسہر ہ کے نو احی علا قے میں خفیہ اطلا ع پر حساس اداروں اور پو لیس نے مشترکہ کا رروائی کر تے ہو ئے 2دہشتگردوں کو گرفتا رکیا ہے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدام تنظیم تحریک طالبان پا کستان سے ہے ۔ایک دہشت گرد سلطان زمین عرف گولڈن کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق شانگلہ کے علاقے تورغہ سے ہے ،دونوں دہشت گر د ایس پی کراچی چوہدری اسلم کے قتل ،پولیس سٹیشن اورکراچی شہر میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے ۔ ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ نے دونوں دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کو انتہائی کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے یہ ایک بڑی کارروائی تھی جس سے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ بھی تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جس تفتیش کے بعد ان دو اہم دہشت گردوں کی گرفتاری ممکن ہوئی ۔