• news

ایفیڈرین کیس: حنیف عباسی حتمی فیصلے تک ہر سماعت پر پیش ہوں: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے حتمی فیصلہ آنے تک حنیف عباسی کوہرسماعت پر پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔ دو رکنی بنچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے حنیف عباسی کو 50،50 لاکھ کیدو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوشن سزاء معطلی کی درخواست میں اپنا کیس ثابت نہیں کرسکا۔ حنیف عباسی کی جانب سے مچلکے جمع کرانے کے بعد فیصلے کی مصدقہ نقل جاری کی جائے گی۔ ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعدملزم کی رہائی کے لئے روبکار جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن