• news

ادویات کی قیمتوں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم، کریک ڈاؤن، میں تیزی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیمتوں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا، وزیر صحت عامر کیانی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا 2013ء سے2018ء تک قیمتوں کے حوالے سے سپیشل آڈٹ کرایا جائے، آڈٹ کا مقصد یہ اندازہ لگانا ہے کہ قیمتوں کا تعین منصفانہ ،شفاف پالیسی اور قانون کی رو سے کیا گیا ہے، آڈٹ سے عوام میں ادارے کے حوالے سے اعتماد پیدا ہوگا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا۔ وزیر صحت کی ہدایت پر وزارت قومی صحت نے اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ دوسری جانب وزیر صحت عامر کیانی کے حکم پر ادویات مہنگی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی آ گئی ہے وسیع پیمانے پر پورے ملک میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ادویات کی اضافی قیمتوں پر کریک ڈائون پشاور میں مدینہ انٹرپرائز پر ڈریپ کا چھاپہ مارا گیا۔ فیڈرل انسپکٹر نے 5 ادویات کا بھاری سٹاک قبضے میں لے لیا۔ ڈریپ کی ٹیم کا کراچی میں گارڈن مارکیٹ پر چھاپہ مارا۔اضافی قیمت پر بیچی جانے والی ادویہ کا سٹاک قبضے میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن