• news

کھیل میں شاندار کامیابی پر مشتاق احمد کیلئے ایوارڈ‘پاکستانی قوم کے نام کردیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس )قومی سابق کرکٹر مشتاق احمد کو کھیل میں شاندار کامیابی پر ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔لندن میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا، جس میں مشتاق احمد بھی شامل تھے۔مشتاق احمد کو ملنے والے ایوارڈ ان کی 1992 ورلڈ کپ میں کارکردگی، انگلش کاؤنٹی اور 6 سال سے انگلینڈ کی ٹیم سے وابستہ ہونے پر دیا گیا۔اس ایوارڈ کی تقریب میں مشتاق احمد، اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے اور انہوں نے اس ایشین ایوارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔ ایشین ایوارڈ نے مشتاق احمد کو غیر معمولی کارکردی پر مبارک دی ہے۔وہ آج وطن واپس آئینگے۔

ای پیپر-دی نیشن