ورلڈ کپ میں شعیب ملک یا بابر اعظم کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان
لاہور(نمائندہ سپورٹس )ورلڈکپ کے دوران پاکستان کے نائب کپتان کیلئے شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ، باقاعدہ اعلان ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے ساتھ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آل رائونڈرشعیب ملک چونکہ ورلڈکپ کے فوری بعد ریٹائر ہو جائیں گے، اس لیے ٹیم مینجمنٹ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کرنا چاہتی ہے۔ حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میںچیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے کیا جائے گا۔