محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے تیار ‘مکمل فٹ نہ ہوئے تو انگلینڈ میں لیا جائے گا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ انگوٹھے کی سرجری کے بعد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں اور بحالی پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔محمد حفیظ پی ایس ایل کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، 2 ہفتے قبل دوسری فالو اپ سرجری ہوئی، وہ اہل خانہ کیساتھ شمالی علاقہ جات کی سیر پر چلے گئے۔ آل راؤنڈر پی سی بی میڈیکل پینل سے مکمل رابطے میں ہیں، 23 کرکٹرز میں محمد حفیظ کا نام بھی شامل اور وہ شمولیت کیلئے تیار ہیں۔ ٹیم کی روانگی تک محمد حفیظ مکمل فٹ ہوچکے ہوں گے، ان کا فٹنس ٹیسٹ انگلینڈ جاکر بھی لیا جا سکتا ہے۔