ویسٹ انڈیز کا سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر شینن گیبرئیل ‘بلے باز جوناتھن کارٹر کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز شین ڈائورچ کی پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے جبکہ سنیل ایمبرس، روسٹن چیز اور ریمون ریفر بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کالی آندھی کو کرس گیل، آندرے رسل، کارلوس بریتھویٹ، شمرون ہٹمائر، اوشین تھامس اور نیکولاس پوران کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی یہ تمام کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، جان کیمپ بیل، ڈیرن براوو، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، شینن گیبرئیل، کیما روچ، سنیل ایمبرس، ریمونڈ ریفر، فابین ایلن، ایشلے نرس، روسٹن چیز، شین ڈاورچ اور جوناتھن کارٹر پر مشتمل ہے۔