• news

فلم ’’ رانگ نمبر2‘‘ عید الفطر پر سنیمائوں کی زینت بننے کیلئے تیار

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لالی وڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ رانگ نمبر2‘‘رواں برس عید الفطر پر سنیمائوں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے اورا س حوالے سے فلم کا پہلا ٹیزر گذشتہ روز ریلیز کردیا گیا ہے جو سامنے آتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ فلمی حلقے بھی مزاح اور قہقہوں سے بھرپور فلم کے ٹیزر کو داد و تحسین سے نواز رہے ہیں ۔نوے سیکنڈ دورانئے پر محیط اس ٹیزر میں فلم کی کہانی ، خوبصورت لوکیشنز اور مسحور کن میوزک کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ سمیع خان اور نیلم منیر کا رومانس ، جاوید شیخ ، محمود اسلم کے مزاحیہ کردار اور ڈائریکٹر یاسر نواز اور دانش نواز کی انٹری نے فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن