• news

دنیا کے سب سے بڑے ریگستا ن صحارا میں مشکل ترین میراتھن ریس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیا کے سب سے بڑے ریگستا ن صحارا میں مشکل ترین میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔براعظم افریقہ کے اس ریگستان میں ہو نیوالی34ویں سالانہ میراتھن ڈیس سیبلز میں شرکاء کو ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتلے ریگستان پر دوڑ ناتھا جبکہ انکے کا ندھو ں پر پانی اور خوراک سے لدے بھا ری بیگز بھی مو جو دتھے۔دنیا کی اس مشکل ترین ریس کا آغا زمراکش سے کیا گیا ہے جس میں50ممالک سے شریک تقریباً800 اتھلیٹس کو آگ بر ساتے سو رج کے نیچے جلا دینے والی ریت پرچھ مرحلوں میں156میل کا فا صلہ طے کر نا تھا۔مراکش کے المبراطی برادرز نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

ای پیپر-دی نیشن