پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا دن18اپریل کومنایا جائیگا
جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا دن18اپریل کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد زمین کا سینہ چیر کر فصلیں کاشت کرنے والے مزارعین کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میں انجمن مزارعین ،کسان بورڈ،پاکستان کسان اتحاد،فامرز ایسوسی ایشن اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف سیمینارز ،ریلیاںاور تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مزارعین کو درپیش مسائل،مشکلات اور بنیادی سہولتوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔