عالمی ادارے پابندیاں لگانے کی بجائے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کریں: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عالمی ادارے پاکستان پر پابندیاں اور شرائط عائد کرنے کی بجائے دہشت گردی کیخلاف ہماری قربانیوں اور نقصانات کو مدنظر رکھیں۔ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ انصاف کے عالمی اصولوں کیخلاف ہے۔ ایف اے ٹی ایف جیسے اداروں کو دیکھنا چاہئے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے بہادر فوجیوں‘ پولیس‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام نے جانوں کے نذرانے دیکر دنیا کو محفوظ بنایا۔