واسا آڈٹ فال روڈ سنت نگر میں گندے پانی کی فراہمی کا نوٹس لے: ڈاکٹر نصرت مسعود
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی سابقہ لیڈی کونسلر اور علاقہ کی سماجی شخصیت ڈاکٹر نصرت مسعود نے واسا حکام کی توجہ آڈٹ فال روڈ سنت نگر رشید سٹریٹ اور ملحقہ گلیوں میں گندے اور بدبودار پانی کی فراہمی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں گندا اور بدبو دار پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس سے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود صورتحال ابھی تک جوں کی توں ہے۔