عالمی طاقتیں مسلمانوں کو منتشر رکھنا چاہتی ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسلام دشمن اور عالمی طاقتیں مسلمانوں کو فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے ذریعے منتشر رکھنا چاہتی ہیں۔ ہمیں آپس میں اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اسے ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ مسلمانوں پر ابتلا اور پریشانیوں کا یہ وقت دین سے دوری اور غفلت کے باعث ہے۔ دین حق کی بقاء اور سلامتی کے لئے ایک ہونے کے علاوہ نئی نسل اور اولادوں میں دین سے محبت کا شوق اجاگر اور زندہ کیا جائے۔