• news

کوئٹہ میں کشت وخون نے پوری قوم کوغمزدہ کردیا: محمدناصراقبال خان

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کشت وخون نے پاکستانیوں کوغمزدہ کردیا۔ہم ہزارہ برادری کے غم کی شدت محسوس کررہے ہیں۔دنیا کاہرباشعور فرد اورطبقہ کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت کررہا ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے شہریوں کے ورثا کوپنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام تنہا نہیں چھوڑیں گے،ریاست ماں کی طرح ان کی اشک شوئی کرے گی۔معصوم شہریوں کونشانہ بنانیوالے دہشت گردوں اوران کے آقاؤں کودنیا کی کوئی طاقت قانون کی گرفت سے نہیں بچاسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن