چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کورس کا آغاز
لاہور(سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامعہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کورس کا آغازمولانا اﷲ وسایا کے ابتدائی کلمات اور مولانا مفتی محمد احمد انور کی دعا سے ہوا۔ کورس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علماء کرام، مدارس عربیہ کے منتہی طلبہ، عصری تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس داخلہ لے چکے ہیں۔ شرکاء کورس کو عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت وضرورت، حیات عیسیٰ علیہ السلام اور رفع ونزول عیسیٰ علیہ السلام، قادیانیوں کی ملک وملت کیخلاف ریشہ دوانیوں، حجیت حدیث کے عنوانات پر ملک کے نامور عالم دین اور مذہبی سکالرلیکچر دیں گے۔