• news

نیازی نیب گٹھ جوڑ تمام حدیں عبور کر چکا: خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ تمام حدیں عبور کر گیا ،ن لیگی خواتین کو بھی نوٹس جاری ۔عمران خان ن لیگی شیروں پر جھوٹے مقدمات جھوٹی سزائیں دلوانے کے بعد بھی زیر نہ کر سکا اب مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیگمات و دیگر خواتین کو نیب کی طرف سے گرفتار کرنے کے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں تا کہ ن لیگی رہنماء عمران خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں لیکن (ن) لیگی خواتین بھی کسی سے کم نہیں اس سے قبل آمر پرویز مشرف نے جمہوریت پر جب شب خوں مارا تو نواز شریف کو گرفتار کر لیا گیا اس وقت مرحومہ بیگم کلثوم نواز آمر کے سامنے کھڑی ہو گئیں اور ایسی تحریک چلائی کہ آمر پرویز مشرف کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔عمران خان کو وہ وقت یاد نہیں اگر نصرت شہباز پر کوئی آنچ آئی تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجھا دے گے۔

ای پیپر-دی نیشن