اظہار تعزیت
لاہور (پ ر ) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایم این اے کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی ۔