عالمی دہشتگردوں کے آلہ کارملک میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتے:مولانا عزیزالرحمن
لاہور(سپیشل رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ، مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولاناسید ضیاء لحسن شاہ،مولاناعبدالشکوریوسف،قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق ،مولانا خالدمحمود،مولانا عبدالعزیز ،مولانا علیم الدین شاکر نے کوئٹہ میں دھماکے سے 20بے گناہ انسانوںکی المناک شہادت اور پچا س کے قریب شدید زخمی ہونے کے دلخراش المیہ پر شدیدغم وغصہ اورسخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک بارپھر عالمی دہشت گردوں اور ملک میں موجود ان کے آلہ کاروں نے وطن عزیز کے بے گناہ انسانوں کودہشت گردی کا نشانہ بناکرایک بار پھر اپنی مذموم اوربزدلانہ روائی کی ہے ایسی کاروائیاں کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ لوگ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت بارگاہ خدا وند ی میں دست بدست دعاگوہیں کہ وہ اہل وطن کو ان دہشت گردی کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے کا شعور، بصیرت اورہمت دے۔