• news

بھارت نے پاکستان زندہ باد نغمے کی دھن چرالی: خوشی ہوئی، سچ بولنے کی عادت بھی اپنا لیں: فوجی ترجمان

نئی دہلی + اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے دو نمبری کرتے ہوئے پاک فوج کے نغمے ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد کی دھن چرا لی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ نقل پر خوشی ہوئی۔ اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کے گیت ’’ہر دل کی آواز پاکستان‘‘ کی دھن چوری کر لی۔راجہ سنگھ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نغمہ اپنی زبان میں ریکارڈ کرایا۔ اس چوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹوئٹ کیا اور مشورہ دیا کہ خوشی ہے آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی۔ اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔

ای پیپر-دی نیشن