• news

پاکستان بزنس کیلئے آئیڈیل ملک‘ دنیا میں الگ شناخت بنا رہا ہے‘ پرویز الٰہی

لاہور (صباح نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دوسرے ممالک کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں بزنس کیلئے مائل کیا جائے اور انہیںتمام سہولیات فراہم کی جائیں۔گورنر ہائوس میں پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس کمیونٹی کے وفد کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے نقشے پر اپنی الگ شناخت بنا رہا ہے، بزنس کے فروغ کیلئے آئیڈیل ملک ہے، خاص طور پر ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان میں ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ سائوتھ افریقہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین سعید میاں نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوہانسبرگ میں بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی واپس آ کر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن