نواز شریف طبی معائنے کیلئے آج شریف میڈیکل سٹی جائیں گے
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے طبی معائنے کے لئے آج برو ز( پیر ) کو صبح ساڑھے دس بجے شریف میڈیکل سٹی میں جائیں گے جہاں ان کے قلب، گردوں اور دیگر امراض سے متعلق معالجین ان کا طبی معائنہ کریں گے۔