زکریا ایکسپریس کو اڑانے کا منصوبہ ناکام، ٹریک سے بم برآمد‘7گرفتار
ٹھٹھہ (رپورٹ عبداللطیف میمن)کراچی سے راولپنڈی آنیوالی مسافر ٹرین بہائوالدین زکریا ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ٹرینیں روک لی گئیں ۔ جنگ شاہی ریلوے سٹیشن سے تین کلو میٹر دور ٹریک پر نصب بم برآمد کرلیا گیا جس کے بعد کراچی سے اندورن ملک جانے والی اور لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک لیا گیا۔بہائوالدین زکریا ایکسپریس کو نشانہ بنانے کے لیے دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان ٹریک پر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا۔سرچنگ کے بعد ٹریک کلیئر کر دیاگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ انہوں نے کہا برآمد کیا جانے والا بم دیسی ساختہ اور آدھا کلو وزنی تھا۔ بہائوالدین زکریا ایکسپریس کے علاوہ2 ٹرینیں اس ٹریک سے گزرتی تھیں۔پولیس نے ٹھٹھہ کے بڑے ریلوے سٹیشن جھنگشاہی کے قریب دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔پولیس کو جھنگشاہی ریلوے سٹیشن پر دہشت گردی کی اطلاع ملی تھی جس پر حساس اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ جہاں پولیس کو ریموٹ کنٹرول بم ملا جس کو ناکارہ بنادیا گیا۔ حکام نے آنے جا نیوالی متعدد ٹرینوں کو روک دیا گیا۔تباہی کا منصوبہ ٹل گیا۔ پولیس نے 7 مشکو ک ا فراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک کا تعلق ضلع راجن پور پنجاب سے ہے‘اس کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پو لیس نے تفتیش کادائر ہ کار بڑھا دیا ۔