• news

جذبہ خیر سگالی: پاکستان نے مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

کراچی /لاہور( این این آئی )پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جنہیں آج (پیر) کے روز واہگہ باڈر کے راستے وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدیوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں مزید100 ماہی گیروں کو آزادی مل گئی جنہیں کراچی سے بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے آج پیر کے روز لاہور پہنچا یا جائے گا۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ریلوے سٹیشن سے خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا جہاں انہیںبھارتی سفارتخانے کے حکام عارضی سفری دستاویزات فراہم کریں گے اور تمام مراحل مکمل ہونے پر بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا جائے گا۔دفترخارجہ نے رواں ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو چارمراحل میں رہا کرنے کا اعلان کیا تھاجس کے تحت8 اپریل کو100 بھارتی ماہی گیروں کی پہلی کھیپ کو رہا کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن