• news

سلیکشن کمیٹی کی حکمت عملی تیار، قومی کرکٹرز کے باقاعدہ فٹنس ٹیسٹ آج سے شروع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ کپ کیلئے 22 ممکنہ کھلاڑیوں کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ آج قذافی سٹیڈیم میں لیے جائیں گے ۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، کپتان ، عابد علی ، آصف علی ، بابر اعظم ، فہیم اشرف، فخر زمان ، حارث سہیل ، حسن علی عماد وسیم ، امام الحق ، جنید خان محمد عباس ، محمد عامر ، محمد حفیظ ، محمدحسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود ، شعیب ملک ، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔ابھی تک صرف محمد نواز کا آفیشل ٹیسٹ لیا گیا ہے،بائیں ہاتھ کے سپنر محمد نواز کا فٹنس ٹیسٹ سٹیٹ بینک کی درخواست پر لیا گیا جو انہیں پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 راولپنڈی میں آرمی کے خلاف میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں کے آفیشل ٹیسٹ آج سے شروع ہوں گے۔ کپتان سرفراز احمد سمیت کھلاڑی انفرادی طور پرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ سمیت دورہ انگلینڈ کے لئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق 15رکنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کوکریں گے جبکہ انگلینڈ کی سیریز کے لیے دو ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا جبکہ ورلڈ کپ کے لیے کردہ قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن 20اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا اور پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گی اور 27اپریل کو کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ سے قومی ٹیم اپنے دورے کا آغاز کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن