• news

ریاض فتیانہ پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کو آئندہ چار سال کے صدر اور چودھری ظہور احمد کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا، دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے نومنتخب صدر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پینٹاتھلون میں ہارس جمپنگ اور فیسنگ (تلوار بازی) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نو منتخب صدرریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے انتخابات انتہائی شفاف منعقد ہوئے ہیں جس میں ملک بھر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میاں سہیل نثار سینئر نائب صدر، میاں صفدر حسین، اور زریاب خان نائب صدور، چودھری ظہور احمد سیکرٹری جنرل، جاوید چوہان چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ، اقبال شاہد اور فیصل مسعود اسسٹنٹ سیکرٹری، عمر جاوید فنانس سیکرٹری اور اوکاسانا لے مین وومن ونگ منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کی بنیاد اپنے وسائل سے رکھی گئی تھی شروع میں تین گیمز رننگ، شوٹنگ اور سوئمنگ کا شامل کیا گیا تھا اب دو مزید گیمز ہارس جمپنگ اور فیسنگ (تلوار بازی)کو بھی شامل کیا گیا جس سے پینٹاتھلون مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن نے بہت کم مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، انٹر نیشنل ٹائیٹلز بھی جیتے ہیں، انشاء اللہ 2024اولمپکس میں ہمارے کھلاڑی شرکت کریں گے اورکھلاڑی ٹائیٹلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کا جنوری میں الحاق ہوگیا ہے جو کہ خوش آئندامر ہے، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کا چھٹا جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا ہے جس میں مستقبل کے پروگرام اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن