کینن جم خانہ کلب نے پنڈی جم خانہ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کینن جم خانہ کلب نے دوستی سیریز کے میچ میں پنڈی جم خانہ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پنڈی جم خانہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ طیب 52، رحمان 36 اور محمد ندیم 22رنز بناکر نمایاں رہے ۔ طاہر نے تین ،عمیر شکیل اور اسامہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کینن جم خانہ نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ علی سلطان 56، خواجہ شہزاد 55 ناٹ آئوٹ، اسامہ عقیل24 ناٹ آئوٹ، ذیشان شبیر 23 اور کپتان شہبازعلی21 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پنڈی جم خانہ کے معیذ اور زبیر نے دودو جبکہ واصف نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔